لاہور(نمائندہ سپورٹس)امریکہ میں کھیلے گئے یو ایس جونیئرسکواش چیمپئن شپ کی انڈر 13 کیٹیگری کے فائنل میں بھارت کے روہن گاندھی نے پاکستان کے حمام احمد کو 4-11، 12-10، 10-12، 12-10 اور 9-11 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انڈر 15 کیٹیگری کے فائنل میں امریکہ کے کارنی ٹڈ نے پاکستان کے محمد حمزہ خان کو 11-8، 8-11، 6-1 اور 17-11 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی پرکھلاڑیوںکو مبارکباد دی ہے۔