قومی ٹی ٹونٹی ٹورنا منٹ : فاٹا نے اسلام آباد ‘راولپنڈی نے پشاور کوہرا دیا

Dec 20, 2018

لاہور (نمائندہ سپورٹس)نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں فاٹا نے اسلام آباد جبکہ راولپنڈی نے پشاور کو شکست دیدی۔ فاٹا نے سات وکٹوں پر ایک سو چھیالیس رنز بنائے۔ اسلام آباد کی ٹیم مقررہ اوورز میں ایک سو تینتالیس رنز بنا سکی۔اسلام آباد ریجن کی طرف سے افتخار احمد بتیس روحیل نذیر ستائیس اور کپتان عمادوسیم نے چوبیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔عرفان جونیئر نے 3،کاشف بھٹی ،سمین گل ،عثمان میر اور اسد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ فاٹا نے 7وکٹوں پر 146رنز بنائے تھے۔ کاشف بھٹی نے 34رنز کی اننگز کھیلی‘ سمیع اللہ جونیئر 29،عادل امین 27،سہیل اختر نے 21رنز بنائے احمد بشیر 2،سہیل خان ،عماد وسیم ،ارسل اور عدیل ملک نے 1,1کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ پشاور نے عمد 4وکٹوں پر 153کا مجموعہ بنایا ‘سعد علی نے 46رنز ناٹ آوٹ کی اننگز کھیلی‘ نبی گل نے 32رنز ،فواد خان نے 30محمد محسن نے 25رنز بنائے۔عبدالرحمن اور زاہد منصورنے 1‘1کھلاڑی کو آوٹ کیا۔راولپنڈی نے ہدف 4 وکٹوں پر مکمل کرلیا۔محمد نواز اور حماد اعظم نے 37 , 37 سمیع اسلم 25 اور زاہد منظور نے 20 رنز بنائے۔ حماد اعظم اور محمد نواز مشترکہ طور پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

مزیدخبریں