پاکستانی وفد آج بیجنگ میں جے سی سی اجلاس میں شرکت کرے گا

Dec 20, 2018

اسلام آباد(آن لائن)پاکستانی وفد آج (جمعرات ) کو بیجنگ میں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی میٹنگ(جے سی سی) میں شرکت کرے گا جس میں سماجی ،معاشی،صنعتی اورٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کی سربراہی میں پاکستانی وفد بیجنگ پہنچ گیا ہے جہاں پر وفد آج (جمعرات ) کو بیجنگ میں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی میٹنگ (جے سی سی) میں شرکت کریں گا۔ میٹنگ میںدونوں ممالک کے درمیان سماجی، معاشی، صنعتی تعاون اورٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسکے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔

پاکستانی وفد

مزیدخبریں