ہائیکورٹ بسنت منانے کے اعلان کیخلاف درخواست پر آج سماعت کریگی

Dec 20, 2018

لاہور (وقائع نگار خصوصی+ اپنے نامہ نگار سے+ آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کے بسنت منانے کے اعلان کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی جسٹس عاطر محمود آج درخواست پر سماعت کریں گے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ بسنت خونی کھیل کی شکل اختیار کر گیا تھا جس کی وجہ سے پابندی لگائی گئی تھی ڈور پھرنے سے واقعات سے بے شمار قیمتی جانیں ضائع ہوئیں پتنگ بازی کی وجہ سے اربوں روپے کی قومی املاک کا نقصان ہوا۔ حکومت کی جانب سے بسنت کی اجازت دینے کے اقدام کالعدم قرار دے۔ بسنت منانے کے اعلان کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا ہے مقامی شہری کی جانب سے بھجوائے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 15 دن کے اندر اگر حکومت نے اپنابیان واپس نہ لیا تو ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائیگا۔ دوسری جانب بسنت پر پابندی ہٹانے کے فیصلے کیخلاف سمیت 3 قراردادیں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئیں مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے بسنت منانے کا غیر دانشمندانہ فیصلہ کیا گیا ہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے 2005ءمیں بسنت پر مکمل پابندی عائد کی تھی۔
بسنت

مزیدخبریں