اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا سابق وزیراعظم نوازشریف 24 دسمبر کو یقیناً واپس جیل چلے جائیں گے۔ اپوزیشن ڈوبتی کشتی میں سوار، شہبازشریف کو نیب نے جیل بھیجا ہوا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اپوزیشن جس کشتی پر سوار ہے اس میں سوراخ ہوچکا ہے،اس کے تمام مسافرسیاست سے جائیںگے۔ ہمارے کسی اتحادی نے وزیراعظم سے کوئی شکایت نہیں کی ہے ، اختلاف رائے ہوسکتا ہے لیکن کسی ناراضی کا اظہار کسی اتحادی نے نہیں کیا۔ افتخار درانی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔
افتخار درانی
اپوزیشن ڈوبتی کشتی میں سوار، نواز شریف 24 دسمبر کو یقینا جیل جائیں گے : افتخار درانی
Dec 20, 2018