اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا نے کہا ہے کہ حکومت نے مہمند ڈیم کے منصوبہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے آئندہ سال جنوری کے پہلے ہفتہ میں ڈیم کی تعمیر پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس منصوبہ سے 800 میگاواٹ بجلی کے علاوہ پشاور شہر کو پینے کا صاف پانی کی فراہمی، 18 ہزار ایکڑ بنجر زمین کو سیراب اور مردان، چارسدہ اور پشاور کو سیلاب سے محفوظ بنانے میں مدد ملے گی، منصوبہ کی تعمیر پر پی ایس ڈی پی سے سالانہ 17 سے 18 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ مقامی بینکوں سے بھی مدد لی جائے گی، یہ منصوبہ آئندہ پانچ سالوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔54 سال سے التوا کے شکار مہمند ڈیم کا تنازع حل کر دیا ہے جس میں آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان کا اہم کردار ہے، آئندہ سال جنوری کے پہلے ہفتے میں مہمنڈ ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہارآبی وسائل کے وفاقی وزیر فیصل ووڈا نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین اور آبی وسائل کے سیکرٹری شمائل احمد خواجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی حکمرانوں نے پانی پر اس قوم کو اندھیروں میں رکھا، تحریک انصاف کی حکومت ان کو اجالے میں لے کر جائے گی۔ وہ عابد شیر علی کے الزامات کا جواب ان کے سامنے دیں گے۔ مہمند ڈیم سے جہاں زرعی زمین سیراب ہوئی، بجلی بنے گی وہیں پشاور میں پینے کا صاف پانی بھی دستیاب ہو گا۔ بھارت کے ساتھ آبی تنازعات پر جلد بات چیت آئندہ دو ماہ میں ہوگی، بھارت میں الیکشن سے پاکستان کشن گنگا اور رتلے ڈیم کا دورہ نہیں کر سکا۔چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل احمد نے کہاکہ مہمند ڈیم پانچ سال میں مکمل ہوگا، داسو ڈیم کے لیے 144 ارب روپے کا انتظام کر لیا گیا۔وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ملک کو تباہی کی طرف لے جانے والوں کا احتساب کریں گے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ منصوبہ 54 سالہ پرانا منصوبہ ہے، حکومت نے انتہائی قلیل مدت میں اس منصوبہ میں حائل رکاوٹیں دور کر لی۔ اس تقریب میں وزیراعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف مہمان خصوصی ہوں گے۔ چیف جسٹس، جسٹس میاں ثاقب نثار نے اس منصوبہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے میں ذاتی دلچسپی لی اور مسئلہ حل ہوا، اسی طرح آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈیم کے محل وقوع پر امن و امان کے قیام اور عسکریت پسندی کے خاتمہ کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کا خاص طور پرشکریہ ادا کیا۔
فیصل واوڈا