سٹاک مارکیٹ میں مندا‘ سرمایہ کاروں کے 19 ارب روپے ڈوب گئے

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا اور کاروبار حصص میں اتارچڑھائو کے بعد مندی رہی ،خسارے کی وجہ سے 57.97فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی رہی البتہ کاروباری حجم منگل کی نسبت11.49فیصدزائد رہا۔مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کے19ارب21 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے ، تاہم مقامی سرمایہ کارگروپ غیر یقینی صورتحال کے باعث تذبذب کا شکارنظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوئے، جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس73.87پوائنٹس کمی سے 28103.77 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر345کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے115کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،200کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ30کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن