ملک لوٹنے والے کرپٹ سیاستدانوں کابے رحمانہ احتساب ہوکر رہے گا :انورگجر

کراچی ( نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری ( اطلاعات ) محمد انور گجر نے کہا ہے کہ ملک و قوم کو بے دردی سے لوٹنے والے کرپٹ سیاست دانوں کی سیاست کا خاتمہ کرکے ان کا بے رحمانہ احتساب کیا جائے گا ۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد کرپشن میں ملوث تمام لوگوں کی نیندیں حرام اور وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔ نواز شریف اور زرداری نے مفاہمت کے نام پر کرپشن کی پارٹنر شپ قائم کی ہوئی تھی ۔ (ن) لیگ اور پی پی کے دورے حکومتوں میں ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ دے کر لوٹ مار کو پروان چڑھا کر قوم کے ساتھ دھوکہ کیا جا رہا تھا ۔ لیکن عوام ان مفاہمتی لٹیروں کی چال بازیوں سے اچھی طرح باخبر ہونے کے بعد عام انتخابات میں ان سے نجات کے لیے انہیں شکست دے کر پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے مینڈیٹ دیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن