راولپنڈی(جنرل رپورٹر)فنی تعلیمی بورڈ پنجاب نے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ ،ڈپلومہ ان کامرس، میٹرک ٹیک اور ووکیشنل کیلئے رولنمبر سلپ جاری کر دئیے ،جس کے تحت پنجاب بھرمیں امتحان کا آغاز 20 دسمبر سے ہو گا ۔رواں سال ایک لاکھ چار سو امیدوار امتحان میں حصہ لے گے ، چئیرمین بورڈ کے مطابق امیدواروں کے لئے 215 امتحانی سنٹرز تشکیل دیئے گئے ہیںاور امتحان کو کامیاب بنانے کے لئے نگران عملہ کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں ،انہوں نے کہا کہ امتحان میں ناجائز زرائع کا استعمال کتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔