روہڑی: بغیر وارنٹ گھر کی دیوار پھلانگنے پر اہل محلہ نے پولیس ٹیم کو پکڑ لیا

روہڑی ( نیٹ نیوز) صوبہ سندھ کے شہر روہڑی میں پولیس ٹیم کو مبینہ طور پر بغیر وارنٹ گھر کی دیوار پھلانگنے پر اہل محلہ نے پکڑ لیا، جنہیں پھر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس(ڈی ایس پی)روہڑی نے مذاکرات کے بعد چھڑوایا۔ اہلکاروں نے دیوار پھلانگی، خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر میں توڑ پھوڑ کی۔اس دوران اہل محلہ جمع ہوگئے اور تین پولیس اہلکاروں کو پکڑ لیا، جبکہ 6 اہلکار واپس چلے گئے۔جس کے بعد ڈی ایس پی روہڑی نے مذاکرات کے بعد یرغمال اہلکاروں کو بازیاب کرایا۔بعدازاں پولیس نے روہڑی تھانے میں خواتین سمیت 26 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جس میں اغوا اور پولیس مقابلے سمیت 10 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن