لکی مروت، 2 مزدور قتل: چمن، بم دھماکہ، قبائلی رہنما سمیت 3 افراد زخمی

لکی مروت+ چمن (اے این این) لکی مروت کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ لکی مروت کے علاقہ وانڈہ جوگی میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے امیراللہ اور سید ولی نامی 2 مزدور موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ اکبر جان نامی مزدور فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی مزدور کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی مزدوروں کا تعلق وانڈہ جوگی سے ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق مزدوروں کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب صوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ چمن کے علاقے بوغرہ روڈ پر سبزی مارکیٹ کے قریب ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں قبائلی رہنما حاجی باول خان بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق بم قبائلی رہنما کی دکان کے قریب نصب کیا گیا تھا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...