واجد ضیاء آئی جی ریلوے پولیس‘ داؤد احمد چیف سیکرٹری آزاد کشمیر تعینات

Dec 20, 2018

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پرتقررو تبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹیو گروپ گریڈ 22 کے تقرری کے منتظر اورنگزیب حق کو سیکرٹری پارلیمنٹری افیئرز ڈویژن تعینات کر دیا گیاہے۔ بدھ کو جاری احکامات کے مطابق گریڈ 21 کے لیفٹیننٹ ریٹائرڈ داؤد احمد کی خدمات آزاد جموں کشمیر حکومت کے سپردکرتے ہوئے انھیںچیف سیکرٹری آزاد جموں کشمیر تعینات کردیاگیاہے۔سیکرٹری پارلیمنٹری افیئرز ڈویژن محمد اشرف کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت۔پولیس سروس گریڈ 21 کے واجد ضیاء کو انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس تعینات کر دیا گیا۔ پولیس سروس گریڈ 21 کے مجیب الرحمنٰ گریڈ 20 کے زرار حیدر خان‘ گریڈ 21 کے میاں وحیدالدین کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ میاں وحید الدین چیف سیکرٹری آزاد جموں کشمیر تعینات تھے۔

مزیدخبریں