اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کاز پیپلز پارٹی کے منشور کا بنیادی حصہ ہے۔ پیپلزپارٹی کشمیر اور کشمیر کے عوام کے احساسات اور جذبات کی ترجمانی کرتی رہے گی۔ زرداری ہائوس اسلام آباد میں ساق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید اور چوہدری یٰسین کی قیادت میں ملاقات کرنے والے ایک وفد سے ملاقات کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم انسانیت سوزمظالم کے خلاف پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے اور کرتی رہے گی۔ پیپلزپارٹی کی حکومت کے دوران حکومتی سطح پر عالمی سطح پر آواز بلند کی گئی۔ موجودہ حکومت کو چاہیے کہ بھارتی مظالم کے خلاف سفارتی اثرو رسوخ استعمال کرے۔ ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے۔ دریں اثناء چیئرمین پیپلزپارٹی سے پیپلز پارٹی بنوں کی رہنما سیدہ یاسمین صفدر نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری بھی موجود تھے۔
کشمیر کاز پیپلز پارٹی کے منشور کا بنیادی حصہ ہے‘ بلاول بھٹوزرداری
Dec 20, 2018