لاہور (پ ر)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہاہے کہ سابق چیف آف آرمی سٹاف اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈپرویز مشرف کسی صورت غدار نہیں ہیں۔ 40سال تک ملک وقوم کی عملی خدمات سرانجام دینے والے محب وطن کو غدار کہنا لمحہ فکریہ ہے۔ وطن عزیز پاکستان کا نام سربلندکرنیوالے کسی بھی سنگین جرائم کے مرتکب نہیں۔ پیر شبیر احمد صدیقی نے کہاکہ ایک محب وطن جنرل اور سابق صدر کے متعلق اس طرح کے الفاظ استعمال کرنے سے پاکستانی قوم انتہائی تشویش پائی جارہی ہے، لہذا ایسے الفاظ کو فی الفور حذف کرنا چاہیے۔