لاہور (پ ر) پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مشترکہ اجلاس میں کاشف مرزا پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس واقعہ کے اصل محرکات کو منظر عام پر لایا جائے اس موقع پر ان کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی اجلاس مختلف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے نمائندوں پر مشتمل تھا جن میں پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی محمد صادق صدیقی پی ایس اے ملک خالد محمود پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن محمد امتیاز شوکت کاشف ادیب جاودانی آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایم شاہد نور پاکستان ایجوکیشنل کونسل فار پرائیویٹ سکولز ڈاکٹر میاں ایم اسلم عبدالعزیز کینٹ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن شامل تھے ۔