دینہ ( نامہ نگار ) تحصیل دینہ میں موجود تاریخی قلعہ روہتاس پر سے 57سالہ شخص چوہدری محمد صغیر ولد سردار خان جوکہ بینک میں سیکورٹی گارڈ کی ملازمت کر تا تھا پائوں پھسلنے سے قلعہ سے نیچے آ گرا اور سر پر شدید چوٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دیا بعد ازاں لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔