ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)سابق ضلع ناظم اٹک اور ممبرقومی اسمبلی میجرطاہرصادق نے پاک فوج سے اظہا ریکجہتی کرتے ہوئے سابق صدرجنرل پرویزمشرف کوغداری کالیبل لگاکرسزائے موت دیئے جانے کے فیصلہ کوپاکستان آرمی کی عزت ووقاراوربین الاقوامی شہرت پرحملہ قراردیاہے،انہوںنے کہاکہ جنرل مشرف نے پاکستان آرمی میںرہتے ہوئے نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کیلئے بھی بے پناہ خدمات انجام دیں،انہوںنے کہاکہ آج وہ لوگ جنرل مشرف کے خلاف زبان کھول رہے ہیں،جنہیںکل ماضی میںجنرل مشرف نے ہی فرش سے اٹھاکرعرش تک پہنچایاتھا،انہوںنے کہاکہ پاک آرمی کے ساتھ ساتھ پاکستان کاسنجیدہ طبقہ بھی جنرل مشرف کے خلاف دیئے گئے فیصلے پرسخت غمگین اوررنجیدہ ہے۔
مشرف کوغداری کالیبل لگاکرسزائے موت دینے کا فیصلہ قابل مذمت ہے
Dec 20, 2019