راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی ڈویژن میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری سٹوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات پربیکرز کو سربمہر کردیا متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 2لاکھ25ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے پروڈکشن ایریا میں حشرات کی موجودگی ، غیر معیاری سٹوریج،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پرریئل ٹیسٹ بیکرز کو سیل کردیاعلاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میں کارروائیوں کے دوران سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی اورصفائی کے ناقص انتظامات پر 1لاکھ98 ہزارکے جرمانے عائد کئے چکوال اور گردونواح میں پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر27ہزار کے جرمانے عائد کیے ڈویژن بھر میں چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میںحشرات زدہ مٹھائیاں،زائد المیعاد اشیائے خورونوش اور مضر صحت خوراک کوتلف کیا گیا ۔
غیر معیاری سٹوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات پربیکرز کو سربمہر کردیاگیا
Dec 20, 2019