پروجیکٹ ڈائریکٹر اورعملے کوقتل کی دھمکیوں کی مذمت

کراچی(خبر نگار)کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری شکیل احمد نے سوسائٹیز اور لینڈ مافیا کے کارندوں کی جانب سے پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی اور انکے افسران و عملے کو قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لینڈ گریبرز کی مہم کی مذمت کرتے ہیں۔پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی نے لینڈ مافیا کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے جو انکا جرم بن گیا ۔سوسائٹیز کے خلاف آپریشن کرکے ابتک 100ایکڑ سے زائد زمین واگزار کرائی۔ گلشن ضیاء میں الطاف نگر کوئی علاقہ نہیں۔افسران کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ زمینیں واگزار کرانے پر پی ڈی اورنگی کی حمایت میں اورنگی میں مظاہرے ہوئے ۔ جو لینڈ مافیا کو برداشت نہیں۔ ڈی جی رینجرز اور پولیس انتظامیہ سپورٹ کرے ۔ کمشنر کراچی اور ڈی جی رینجرز کو کظ لکھے جا چکے ہیں۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی نے سرکاری و نجی اداروں پر 140ملین کے واجبات نکالے ہیں ۔ جو ریکارڈ ہے۔ پوسٹ آفس ، جرمن اسکول ، کورین ، دس نمبر اورنگی ، یو سی ڈی، قصبہ کالونی، امام کالونی ، جے بلاک ، سوسائٹیز کے دفاتر مسمار کئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن