کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن و اسٹیبلشمنٹ سندھ کے29 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور 6 سینئر سب انسپکٹر ز کی ترقی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سندھ کے وزیر برائے انسداد بدعنوانی، آبپاشی اور زکو وعشر سہیل انور سیال کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن و اسٹیبلشمنٹ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز کو ترقی دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ چیئرمین اینٹی کرپشن و اسٹیبلشمنٹ سندھ کی زیرصدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔کمیٹی نے متعلقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد 29 انتہائی سینئر اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (بی پی ایس 9 ) کو سب انسپکٹرز ( بی پی ایس 14) جبکہ 6 سینئر سب انسپکٹرز (ی ایس 14 )کو انسپیکٹر (بی پی ایس 16 )کے عہدے پر ترقی کے لیے منظوری دے دی ہے ۔صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے ترقی پانے والے اسسٹنٹ اور سب انسپکٹر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن و اسٹیبلشمنٹ میں ترقی کے منتظر افسران و عملہ اپنی تمام دستاویزات کو مکمل رکھیں جبکہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی ترقیوں کے لئے مزید اقدامات اٹھائیں ۔
انٹی کرپسن و اسٹبلشمنٹ کے 29 ایس آئی، 6 سینئر سب انسپکٹرز کو ترقی دینے کا فیصلہ
Dec 20, 2019