طبی و تعلیمی سہولیات کا حصول ہرشہری کا بنیادی حق ہے:کلیم مدنی

کراچی(نیوز رپورٹر) مون لائٹ فائونڈیشن اسکول خواجہ اجمیر نگری سیکٹر11-A میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات کے علاوہ والدین اوردیگر ضرورت مند افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز کے علاوہ پاکستان آئی کیمپ کے ڈاکٹر نیاز علی بھٹو‘ معاون محمد نبیل کے علاوہ ڈاکٹر محمد شکیل نے فری آئی ٹیسٹ اور شوگر و بلڈ پریشر چیک کی اور مفت ادویات فراہم کیں۔ اس موقع پر فائونڈیشن کے چیئرمین ایم کلیم مدنی نے کہا کہ طبی و تعلیمی سہولیات کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے کیونکہ غریب نادر‘ ضرورت مند اور پسماندہ افراد علاج معالجے سے محروم ہیں جس کے لئے ہمیں عملی اقدامات کرنا ہونگے۔ اسکول پرنسپل مشیدہ کلیم نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر فائونڈیشن کے اراکین کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اس پر آشوب دور میں انسانی خدمت کرنے والے عظیم لوگ ہیں کیمپ میں کثیر تعداد میں مریضوں کو طبی سہولیات اور ادویات فراہم کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن