کراچی (اسٹاف رپوٹر) چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مرادنے کہا کہ ترقیاتی کام وقت مقررہ پر پایہ تکمیل کیئے جارہے ہیں اسکیمز میں جدید تقاضوں کا خصوصی بنیادوں پر خیال رکھا جارہا ہے ترقیاتی اسکیمز کی تیزی سے تکمیل اور عوام کو زیادہ سے زیادہ بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا میرا اور میری ٹیم کا نصب العین ہے، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر مستقل بنیادوں پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کو شاں ہیں اپنے وسائل کی حدود میں رہتے ہوئے بہتر انداز میں خدمات انجام دی جارہی ہے ہم عوام کے ہر دکھ و تکلیف میں ا ن کے شانہ بشانہ ہیں ہم نے دیہی اور شہری تفریق کے بغیر ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرے گے جس کے لئے ہر موقع پہ ان کے ہمقد م ہیں میدان عمل میں نکل کر کام کرنا
ہمارے فرائض میں شامل ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے یونین کونسل چوکنڈی میں انڈر واٹر ٹینک کے تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن،ایکسین اقبال ملاح ،اراکین کونسل اختریوسف عارفانی ،مکھی اودھامل ودیگر بھی موجود تھے ۔ چئیرمین نے اس موقع پر مزید کہا کہ ہمارا منصب صرف ترقیاتی کاموں تک محدود نہیں بلکہ عوام کو درپیش ہر پریشانی کو حل کرانا بھی ہمارا فرض ہے پیپلز پارٹی سے عوام کو تواقعات ہمیشہ سے رہی ہیں کیونکہ اس بات کا ان کو اچھی طرح علم ہے کہ ان کی آواز بلند کرنے میں پارٹی نے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے او ر عام آدمی کہ مسائل صرف اس کے دور میں ہی حل ہوتے ہیں پارٹی کا کارکن ہونے کے سبب اپنے دائرہ اختیار کے علاوہ بھی ہر جگہ پر جا کے ان کے مسائل حل کرانے میں اپناکردار ادا کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام ہمہ وقت ہمارے شانہ بشانہ ہوتی ہے اپنی حدود کہ ہر علاقے میں کام کراتے ہیں یہاں امور کی نوعیت شہری آبادیوں سے مختلف ہے ضلع کونسل کا بڑا حصہ دیہات پر مشتمل ہے جن کو موجودہ وقت کے جدیدپروجیکٹ دینے کے لئے بہترین حکمت عملی سے کام کررہے ہیں عملہ فرائض کی ادائیگی میں مزید نکھار لائیں کیونکہ یہاں کے لوگوں نے ہمیں اپنی خدمت کے لئے منتخب کیا ہے نئی اسکیمز کا بہت جلد آغاز ہونے والا ہے جس سے انقلابی تبدیلی میدان عمل میں نظر آئے گی ۔
ترقیاتی کام وقت پرمکمل کیئے جارہے ہیں:چیئرمین ضلع کونسل
Dec 20, 2019