پیپلز پارٹی PS-95کے تحت آصف زرداری کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب

کراچی (سٹی نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہمیشہ بغیر الزام ثابت ہوئے جیلوں میںپابند سلاسل کرکے ان پر ذہنی و جسمانی تشدد کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے سٹی ایریا 95 (ڈسٹرکٹ ویسٹ )کے صدرو ٹکٹ ہولڈر جمیل احمد ضیا کی جانب سے ضیا الدین اسپتال کے سامنے شریک چیئرمین مرد حر آصف علی زرداری کی صحت و تندرستی کے لئے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی کی قیادت نے عدالتی سزائوں کے بغیرظالم و جابر حکمرانوں کے سیاسی انتقام کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کی خاطر جیلوں میں سزائیں کاٹیں ، اپنے اوپر ذہنی و جسمانی ٹارچر برداشت کیا مگر بھٹو نظریات اور عوام سے اپنا رشتہ توڑنے کی شرائط پر سودے بازی کرنے سے انکار کیا۔ دعائیہ تقریب میں پی پی پی سندھ کے نائب صدر راشد حسین ربانی، سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، نجمی عالم، آصف خان، قاضی بشیر، ارشد نقوی، عابد ستی، لیاقت آسکانی، خلل ہوت، علی احمد، کرم اللہ وقاصی، تیمور سیال، آغا سعید کے علاوہ پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دعا کے بعد شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی حفاظت و تندرستی کے لئے 15 بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا اور پی پی پی شعبہء خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے محترمہ فریال تالپور کی عدالتی احکامات کے بعد ضمانت پر رہائی پر کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...