اسلام آباد (آئی این پی) خصوصی عدالت کی طرف سے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرنے کے موقعہ پر ریڈ زون میں سیکیورٹی ریڈالرٹ رہی، تمام سینئر پولیس افسران کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رکھا گیا تھا، پولیس کی معاونت کیلئے رینجرز کے دستے بھی الرٹ رہے جبکہ ریڈ زون کی طرف جانے والے راستوں پر اضافی نفری تعینات کر کے غیر متعلقہ افراد کو داخل نہیں ہونے دیا گیا۔