مشرف کی سزا کیخلاف ملک گیر احتجاج، لاہور میں رکشہ یونین کی ریلی، پاک فوج زندہ باد کے نعرے

لاہور/ گوجرانوالہ (اپنے نامہ نگار سے/ نمائندگان/ نوائے وقت رپورٹ/ ایجنسیاں) سابق صدر پرویز مشرف کی سزا کیخلاف ملک گیر احتجاج کیا گیا۔ لاہور، گوجرانوالہ سمیت مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں گئیں۔ مظاہرین نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ عوامی رکشہ یونین پاکستان اور عوامی پاسبان نے پریس کلب کے باہر ریلی نکالی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عوامی رکشہ یونین کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کا فخر ہے اس کے جذبہ شہادت کا مقابلہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں کر سکتی۔ مودی سرکار اسلام اور مسلمان دشمنی میں فرعونیت کی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی مدد کے ساتھ ساتھ ان کی عسکری مدد کا بھی اعلان کرے اور مسئلہ کشمیر کے حل تک وابگہ بارڈر کے ذریعے ہونے والی پیاز و ہر قسم کی تجارت فوری طور پر بند کی جائے۔ احتجاجی ریلی میں عوامی رکشہ یونین و عوامی پاسبان کے سینکڑوں کارکنوں کے علاوہ سول سوسائٹی کے افراد کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جو مودی سرکار کے خلاف، پاک فوج اور کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ مجید غوری نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر کی آزادی کیلئے متحد ہو کر آواز روزانہ کی بنیاد پر بلند کریں۔ مجید غوری کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے خلاف منفی پرپگنڈا کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں۔ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان ہماری طرف آنے والی ہر گولی کو اپنے سینے آگے کر کے روک لیتے ہیں۔ ہماری آزادی اللہ اور اسکے رسولؐ کی مدد کے بعد پاک فوج کی مرہون منت ہے ۔ اس لئے ہم پاک فوج ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے شہداء کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ لاہور میں پیس فار لائف ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ہی پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گوجرانوالہ میں بھی ریلی نکالی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 40 سال ملک و قوم کی عظیم ‘بے لوث خدمات سرانجام دیکر پاکستان میں ترقی خوشحالی، استحکام کا انقلاب برپا کرنے اور صہیونی یہودی لابی یہود و ہنود، امریکہ بھارت اسرائیل کی سازشیں ناکام بنانے والے قومی ہیرو کو سزائے موت دینا غیر ملکی طاقتوں کا خانہ جنگی کا ایجنڈا تھا جس کے ذریعہ وہ پاکستان کو دنیا کے نقشہ سے مٹانا چاہتے ہیں۔ ہم سب پاک فوج کے شانہ بشانہ ملک دشمنوں کی ناپاک سازش خاک میں ملا دینگے ۔ ایڈوائزر ٹو چیف آرگنائزر پنجاب آل پاکستان مسلم لیگ چوہدری شوکت منیر ڈویژنل صدر آل پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ کرن صبائ‘ ڈاکٹر یوسف ‘قاضی حماد ‘چوہدری ظفر اقبال بھنڈر ‘شہباز ڈھڈی ‘اقبال گجر ‘مزمل ‘نذیر وڑائچ ‘عفی بٹ ‘ چوہدری یاسین گھمن ‘چوہدری خیام بٹر و دیگر بھی ریلی بھی موجود تھے۔ چوہدری شوکت نے کہا کہ سابق صدر بیگناہ بے قصور ہیں ۔ اگر انہیں سزا دی گئی تو ملک میں خانہ جنگی کا بھارتی ‘اسرائیلی گھنائونا منصوبہ پائیہ تکمیل تک پہنچنے کا مبینہ خطرہ ہے ۔ میانوالی، سرگودھا، رحیم یار خان، ڈی جی خان، چیچہ وطنی، پاکپتن، گجرات، چناب نگر، چنیوٹ، وہاڑی اور دیگر شہروں میں بھی پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...