صادق آباد (نمائندہ نوائے وقت) لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی کا ویل ایکسل صادق آباد کے قریب جام ہوگیا، ٹرین حادثہ سے محفوظ، ٹرین کو صادق آباد سٹیشن پر روک کر متاثرہ بوگی کو الگ کرکے ٹرین کو کراچی کیلئے ر وانہ کر دیا گیا جبکہ ر وہڑی سے کرین کو منگوا کر 17گھنٹے بعد متاثرہ بوگی کا ویل ایکسل تبدیل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ علامہ اقبال ایکسپریس لاہور سے کراچی کی طرف جا رہی تھی کہ صادق آباد کے قریب ویل جام ہوگیا تھا۔