پشاور، کوئٹہ (آئی این پی/ صباح نیوز) خیبر پی کے سے چار جبکہ بلوچستان میں دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پی کے پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد رواں برس صوبے میں پولیو کے مریضوں کی تعداد 79 ہو گئی ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں 3 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ پولیو وائرس سے متاثرہ ایک بچے کا تعلق ٹانک سے ہے۔ آپریشن سینٹر کے مطابق رواں سال سب سے زیادہ پولیو کیسز لکی مروت میں سامنے آئے، تعداد 27 ہو گئی ہے جب کہ دوسرے نمبر پر بنوں ہے جہاں اب تک پولیو کے 24 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کوئٹہ سے صباح نیوز کے مطابق بلوچستان میں پولیو وائرس کے دو نئے کیس سامنے آگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق مستونگ سے 14 ماہ کی بچی اور نصیرآباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی سے 16 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
خیبر پی کے چار، بلوچستان کے دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
Dec 20, 2019