سینئر سفارت کار عائشہ فاروقی کو دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کردیا گیا

Dec 20, 2019

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سینئر سفارت کار، عائشہ فاروقی کو دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے۔ موجودہ ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کو جرمنی مین پاکستان کا سفیر مقرر کئے جانے کے بعد انہیں یہ منصب دیا گیا ہے۔ ایک بیان میں ڈاکٹر محمد فیصل نے میڈیا کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ عائشہ فاروقی نے 1994 میں فارن سروس میں شمولیت اختیار کی۔ وہ اندرون و بیرون ملک اہم عہدوں پر فائز رہی ہیں۔

مزیدخبریں