واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی دوسری قسط کی منظوری دے دی۔ آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر دینے کی منظوری دے دی گئی۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کے بیشتر اہداف حاصل کئے۔ معاشی نظم و ضبط قائم کیا گیا۔ پاکستان نے معاشی اصلاحات آئی ایم ایف کا بورڈ اجلاس واشنگٹن میں ہوا جس میں دوسری قسط کی منظوری دی گئی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اہداف پر عملدرآمد تیز کرے اور منی لانڈرنگ کے فریم ورک پر پیشرفت بھی تیز کرے۔ سٹیٹ بینک کو فیصلوں میں خودمختاری کی حمایت کریں گے۔ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل عمل پیرا اور مثبت نتائج واضح ہیں۔ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے سماجی تحفظ کو بہتر بنا رہا ہے۔ پروگرام میں رہتے ہوئے پاکستان میں منفی تفریق میں کمی ہوئی ہے۔
پاکستان ایف اے ٹی ایف اہداف پر عمل تیز کرے: آئی ایم ایف، دوسری قسط کی منظوری
Dec 20, 2019