7 ماہ کا چارلی ٹیکساس کا ’’میئر‘‘ بن گیا

Dec 20, 2019

ٹیکساس(نیٹ نیوز) امریکہ میں ایک بچے کو دنیا کا سب سے کم عمر میئر قرار دیا گیا ہے جس کی عمر محض سات ماہ ہے۔ ولیم چارلس ’چارلی‘ مک مِلن کو ٹیکساس کے ایک دیہات وائٹ ہال کا اعزازی میئر بنایا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کاؤنٹی میں واقع عوامی ہال میں ایک خاص تقریب منعقد کی گئی جس میں شریک 150 افراد انہیں میئر بننے پر مبارک باد دینے آئے تھے۔ اعزازی میئر بننے کے بعد اب لوگ انہیں ’میئر چارلی‘ کے نام سے پکار رہے ہیں۔ چارلی کو اس سال اکتوبر میں مقامی آبادی نے بطور میئر منتخب کیا تھا۔ تقریب میں میئر کی والدہ نے کہا کہ چارلی کا نیا نعرہ یہ ہے کہ ’ امریکہ کو دوبارہ رحم دل بناؤ‘ واضح رہے کہ اعزازی میئر کی مدت ہرسال نیلام کی جاتی ہے اور جو بھی زائد رقم دیتا ہے اسے ایک سال کے لیے اعزازی میئر بنادیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں