نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی اپوریشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت معیشت کی ناکامی کے بعد نئے نئے قانون لاکر اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کو شش کررہی ہے، وزیراعظم نریندرمودی بڑھتی بے روزگاری ، بھوک ، عصمت دری ، بدعنوانی اور روزگار میں کمی پر جواب دیں۔پرینکا گاندھی نے شری کنڈ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت روزگار ، معیشت ، کسانوں کو حالت زار درست کرنے ، طلباء کی آواز سننے ، خواتین کو تحفظ فراہم کرنے اور مہنگائی کوروکنے میں ناکام ہو گئی ہے اور وہ تمام الزام کانگریس پارٹی ڈال رہی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پانچ سال میں بی جے پی حکومت نے کچھ نہیں کیا، وہ صرف تشہیر میں ہی رہی ہے، کام کے نام پر وہ زیرو ہے۔کانگریس جنرل سیکرٹری نے کہاکہ معاشی سطح پر یہ حکومت فیل ہوگئی تو نئے نئے قوانین لاکر لوگوں کو اصل مسائل سے گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔