میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک)سپین میں کاتالونیا کے علاقے کی اعلیٰ ترین عدالت نے اس نیم خود مختار خطے کی علاقائی حکومت کے سربراہ کو نافرمانی کے الزام میں مجرم قرار دے دیا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے آج جمعرات کو ان کے کسی عوامی عہدے پر فائز ہونے پر ڈیڑھ سال کی پابندی بھی لگا دی۔ کوئم تورا نامی اس سیاستدان کے خلاف فیصلے کی وجہ ان کی طرف سے ہسپانوی انتخابی کمیٹی کے احکامات کو تسلیم کرنے سے انکار بنی۔ عدالت نے تورا کو تیس ہزار یورو جرمانہ بھی کیا۔