لاہور (نمائندہ سپورٹس + سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے کیپ ٹائون جنوبی افریقہ میں کھیلے جانیوالے دوسرے اوور 50ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے 15 کھلاڑیوں کی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ورلڈ کپ 9 مارچ سے 24 مارچ 2020 تک کھیلا جائے گا اور اس میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔گروپ اے میں آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، کینیڈا ، سری لنکا ، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے جبکہ گروپ بی میں پاکستان ، انگلینڈ ، جنوبی افریقہ ، ویلز، بھارت اور نمیبیاکو رکھا گیا ہے۔ ہر ٹیم سیمی فائنلز میں کھیلنے کیلئے ٹاپ دو ٹیموں کیساتھ 5 رائونڈ میچ کھیلے گی اور 24 مارچ 2020 کو فائنل کھیلا جائیگا۔ ٹیم میںغفار کاظمی (کپتان) ساجد علی (نائب کپتان) محمود حامد ، جعفر قریشی ، دستگیر بٹ ، محمد جاوید ، بابر بٹ ، راجہ ارشد ، اظہر خان(وکٹ کیپر)، مظہر خان ، عزیز الرحمن ، ظفر علی ، فواد بیری،آصف حیات اور احمد حیات شامل ہیں۔
اوور50ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپپاکستان ٹیم کا اعلان‘غفار کاظمی کپتان مقرر
Dec 20, 2019