روس کریمیا ریلوے لائن رابطہ پُل کی تعمیر مکمل،ٹرین 24 دسمبر کو کراس کرے گی

ماسکو (اے پی پی)روس نے کہا ہے کہ کریمیا کے ساتھ تاریخ کی پہلی ریلوے لائن کی تعمیر کے لیے کریمین حصے میں ڈھانچے کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔ روسی ٹیکنیکل ریگولیٹر روزٹیکناڈزور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی شہر سینٹ پیٹرسبرگ اور دارالحکومت ماسکو کے راستے کریمیا کے شہر سیواسٹوپول جانے والی ملکی تاریخ کی پہلی ریلوے لائن کی تعمیر کے لیے کریمین حصے میں پل کے ڈھانچے کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔انھوں نے بتایا کہ پہلی ٹرین 23 دسمبر کو سینٹ پیٹرسبرگ سے ماسکو کے لیے روانہ ہوگی جو وہاں 43.5 گھنٹوں میں پہنچے گی، اگلے مرحلے میں یہ ماسکو سے کریمیا کے لیے روانہ ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن