خرطوم (این این آئی)سوڈان کے معزول صدر عمر البشیر کے بھائی کی اہلیہ نوری الھدیٰ محمد شفیع کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ وہ کوبر جیل میں قید اپنے شوہر کو فرار کرنے کی منصوبہ بندی کرہی تھی اور اس مقصد کے لیے اس نے جیل اہلکاروں کو زہر دینے کر ہلاک کرنے کی کوشش کی۔ اس پر آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت اقدام قتل کا مقدمہ چلانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔سوڈانی پراسیکیوٹر کے ایک ذریعے نے بتایا کہ نوری الھدیٰ محمد شفیع کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانون کے مطابق اقدام قتل کے جرم میں مقدمہ چلایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوری الھدیٰ کا شوہر اور معزول صدر عمر البشیر کا بھائی اس وقت کوبر جیل میں قید ہے۔ نوری الھدیٰ اپنے شوہر کو جیل سے فرار کرنا چاہتی تھی۔ اس نے اس مقصد کے لیے جیل کیافسران کو زہر دینے کی کوشش کی تھی۔اہم فوجی عہدے پر تعینات رہنے والی نوری الھدیٰ گرفتاری تک اس منصب پر فائز تھی۔
سوڈان: معزول صدر کے بھائی کی اہلیہ شوہر کو فرار کرانے کی کوشش میں گرفتار
Dec 20, 2019