اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول ٹونے جامعہ سیدہ حفصہ سیکٹر جی سیون تھری ٹو کی عمارت کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 15 یوم کے اندر اسے خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا ہے سی ڈی اے کے شعبہ بی سی ایس ٹو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ سی ڈی اے کے آرڈینینس 1960 کے XX11 کے سب سیکشن 49.Cکی کلاز(1) کے تحت مذکورہ مدرسہ کی عمارت کی تعمیر اسلام آباد زوننگ ریگولیشنز اور بلڈنگ کے قوائد وضوابط کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔مذکورہ نوٹس میں یہ بھی کہاگیاہے کہ ادارہ ہذہ کے نوٹس میں یہ امر آیاہے کہ اسلام آباد کے احاطے میں اسلام آباد بلڈنگ ریگولیشنز 1963اوراسلام آباد ریذیڈنشل سیکٹر ززوننگ (بلڈنگ کنٹرول)ریگولیشنز 2005 اسلام آباد کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔نوٹس میں یہ بھی کہاگیاہے کہ غیر قانونی طور پر قائم مدرسہ متصل مسجد الفلاح چلڈرن پارک کی اراضی پر غیر قانونی طور پر تعمیر کیاگیا ہے جسے فوری طور پر ختم کیاجائے اور بند کیاجائے۔نوٹس میں یہ بھی کہاگیاہے کہ مذکورہ مدرسہ سی ڈی اے کی اراضی پر تجاوزات کرکے تعمیر کیاگیاہے۔نوٹس میں کہاگیاہے کہ لہذا ہدایت کی جاتی ہے کہ نوٹس کے اجراء کے 15یوم کے اندرمذکورہ غیرقانونی عمارت کو ختم کیاجائے بصورت دیگر سی ڈی اے زبردستی مذکورہ خلاف وزی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
جامعہ سیدہ حفصہ سیکٹر جی سیون تھری ٹو کی عمارت غیر قانونی قرار ، خالی کرنے کا نوٹس
Dec 20, 2019