بھکر(نامہ نگار )سی ای او ہیلتھ بھکر ڈاکٹر محمد سلیمان زاہد کا سٹی ہسپتال بھکر کا دورہ ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (پریونٹو سروسز)رانا محمد اکبر،رانا خالد محمود ٹھیکیداراور دوسب انجینئرز ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے تعمیراتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ٹھیکیدار نے تعمیراتی کام کے حوالے سےCEOہیلتھ کو تفصیلی بریفنگ دی اور زیرِ تعمیر ہسپتال کا دورہ کروایااس موقع پر پر گفتگو کرتے ھوئے CEO ڈاکٹر محمد سلیمان زاہد نے ٹھیکیدار کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام کو معیار کے مطابق جاری رکھا جائے اور تعمیراتی کام میں کوالٹی اور معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گااس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ سٹی ہسپتال بھکر کی عوام کے لئے کسی نعمت سے کم نہہے اس ہسپتال سے بھکر کی عوام کو بہترین طبہ سہولیات گھر کی دہلیز پر میسر آئیں گیںانہوں نے مزید کہا کہ سٹی ہسپتال کے تعمیراتی کام کی وقتاً فوقتاً خود نگرانی جاری رکھوں گا اور زیرِ تعمیر ہسپتال کے اچانک دورے کرنے کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا۔
سی ای او ہیلتھ بھکر کا سٹی ہسپتال کا دورہ‘ تعمیراتی کام کا معائنہ
Dec 20, 2019