اسپین میں کاتالونیا کے علاقے کی اعلیٰ ترین عدالت نے اس نیم خود مختار خطے کی علاقائی حکومت کے سربراہ کو نافرمانی کے الزام میں مجرم قرار دے دیا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے ان کے کسی عوامی عہدے پر فائز ہونے پر ڈیڑھ سال کی پابندی بھی لگا دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کوئم تورا نامی اس سیاستدان کے خلاف فیصلے کی وجہ ان کی طرف سے ہسپانوی انتخابی کمیٹی کے احکامات کو تسلیم کرنے سے انکار بنی۔ عدالت نے تورا کو تیس ہزار یورو جرمانہ بھی کیا۔ انہیں اس فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے اور اپیل کی صورت میں اس فیصلے پر ممکنہ عمل درآمد میں کئی مہینے بھی لگ سکتے ہیں۔