اپنے سنیٹرز کو فراموش نہ کرنیوالے ہمیشہ قابل فخر ہوتے ہیں: عاقل حسین چوہان

Dec 20, 2019

بورے والا(نامہ نگار‘ نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی محمد عاقل حسین چوہان نے کہا ہے کہ معاشرے میں عزت صرف وہی پاتا ہے جو دوسروں بالخصوص سینئرز کی عزت کرتا ہے،اپنے سینئرز کو فراموش نہ کرنے والے ہمیشہ قابل فخر ہوتے ہیں،شعبہ وکالت کو لارڈز کا پیشہ کہا گیا تھا کیونکہ لارڈز ہماری تاریخ میں تہذیب کی علامت سمجھے جاتے تھے اسی لئے بر صغیر میں وکالت کو خاندانی لوگوں کا پیشہ قرار دیا گیا تھا،وکلاء معاشرے میں تہذیب کی علامت ہیں کسی بھی معاشرے کے تہذیب کو جانچنے کیلئے وکلاء کا حوالہ دیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بار ایسوسی ایشن بورے والا کی جانب سے بار کے سینئر وکلاء اور ججز کی خدمات کے اعتراف میں انہیں یادگاری شیلڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیشن جج وہاڑی نے عدالتوں کے باہر بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سائلین کیلئے لگوائے گئے پنچز کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا تقریب کی صدارت صدر بار ملک فرقان یوسف کھوکھر نے کی جبکہ تقریب سے ایڈیشنل سیشن جج شاہد سکندر،سول ججز نوید کامران لنگڑیال،چوہدری آصف سین،محمد عرفان اعوان، اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب،اے ایس پی عزیز احمد اور صدر بار ملک فرقان یوسف کھوکھر نے بھی خطاب کیا۔ صدر بار ایسوسی ایشن ملک فرقان یوسف کھوکھر کی جانب سے بار روم میں بار کے فوت ہوجانے والے وکلاء کی یادگاری تصاویر لگانے پر سیشن جج وہاڑی اور دیگر ججز نے قابل تحسین قرار دیا۔

مزیدخبریں