لودھراں : ضلعی کمیٹی برائے بحالی معذوراں کا اجلاس‘ نئے شامل ہونے والے ممبران کو لائحہ عمل بارے آگاہ کیا گیا

Dec 20, 2019

لودھراں (خبر نگار)نئے شامل ہونے والے ممبران کو لائحہ عمل بارے آگاہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کی زیر صدارت ضلعی کمیٹی برائے بحالی معذوران کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں کمیٹی کے دوبارہ نوٹیفکیشن کے بعدنئے شامل ہونے والے ممبران کو کمیٹی کے لائحہ عمل بارے آگاہ کیا گیا۔ اس کے بعد بطور ٹوکن پانچ معذور افراد میں پانچ ہزار روپے فی فرد کے چیک تقسیم کئے جبکہ کل 93 افراد میں بحالی فنڈ کے چیک تقسیم کئے جائیں گے۔ اجلا س میں فوکل پرسن نابینا افراد ساجد نواز، فوکل پرنس جسمانی معذور افراد عمران شاہد، فوکل پرسن گونگے بہرے افراد منیر محبوب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ لبیر ویلفیئر، سید اظہر بخاری، چوہدری تنویر حسین اورڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سید سلیم رضا نے شرکت کی۔

مزیدخبریں