ایل او سی پربھارتی فوج کی فائرنگ سےشہادتوں پراقوام متحدہ،سلامتی کونسل،فوجی مبصر گروپ کارروائی کرے:شہبازشریف

Dec 20, 2019 | 14:02

ویب ڈیسک

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا ایل او سی پر بلاجواز بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت معصوم بچوں شہادت پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار، شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ایل اوسی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنے جرائم چھپا نہیں سکتی۔ایل او سی پر فائرنگ کا مقصد بھارت کے اندر عوامی احتجاج سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے نفرت، تعصب اور انسانیت دشمنی پر مبنی بھارتی جنونی رویوں سے دنیا کا امن خطرے سے دوچار ہے۔نریندر مودی حکومت انسانیت دشمنی کا سیاہ باب معصوموں کے خون سے لکھ رہی ہے، دنیا نوٹس لے دنیا کے انصاف پسند اور مہذب لوگ اس ظلم وبربریت کے خلاف نہ اٹھے تو دنیا جل کر خاک ہوجائے گی۔ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہادتوں پراقوام متحدہ، سلامتی کونسل، فوجی مبصر گروپ کارروائی کرے ایل او سی پر بھارتی جارحیت جنوبی ایشیاءاور دنیا کے امن کے لئے کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہیں۔بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بہ شانہ ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے بھارتی آرمی چیف کا بیان عکاس ہے کہ بھارت خطرناک عزائم کے ساتھ خطے میں آگ دھکانا چاہتا ہے۔

مزیدخبریں