آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن اپنی نجی تعطیلات کو مختصر کرتے ہوئے واپس آسٹریلیا پہنچ گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کی تعطیلات کو شدید جنگلاتی آگ کو نظر انداز کرنے کے تناظر میں لیا گیا اور اس مناسبت سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ امریکی ریاست ہوائی میں گئے ہوئے وزیراعظم موریسن نے اپنی تعطیلات کو مختصر کرتے ہوئے واپس وطن پہنچ کر اپنی عوام کے سامنے اپنی معذرت پیش کی ہے۔ دوسری جانب تین آسٹریلوی ریاستوں میں جنگلاتی آگ بدستور بےقابو ہے اور اب یہ بحران کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ اس آگ نے تیس لاکھ ایکڑ رقبہ جلا کر راکھ کر دیا ہے۔ اس آگ کی لپیٹ میں آ کر دو فائر فائٹرز کے مرنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
آسٹریلوی وزیراعظم نے جنگلاتی آگ نظرانداز کرنے پر اپنی عوام کو معذرت پیش کر دی
Dec 20, 2019 | 17:30