لاس اینجلس(اے پی پی):شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے اپنے بیٹے کی بغیر اجازت تصاویر بنانے کا مقدمہ جیت لیا ۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے پیپرازی ایجنسی کے فوٹوگرافر سپلاش امریکی کے خلاف کیا گیا کیس جیت لیا۔واضح رہے کہ فوٹوگرافر نے رواں سال کے آغاز میں کینیڈا کے ایک پارک میں انکے بیٹے کی بغیر اجازت تصویر بنائی تھی جس پر شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے فوٹوگرافر کے خلاف برطانوی عدالت میں مقدمہ دائرکردیا تھا ۔