پاکستان کرونا کے خلاف جدو جہد میںدنیابھرکی کوششوں میں چین کے کردارکا معترف

اسلام آبا(نوائے وقت رپورٹ)  سنٹر فار گلوبل اینڈسٹریٹجک سٹڈیز کے صدر میجر جنرل(ر) سید خالد عامر جعفری نے کہا ہے کہ چین کوویڈ 19 کے منفی اثرات پر قابو پانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے ، وہ عالمی مسائل کے عالمی حل تلاش کرنے کے لئے پر امید ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق انھوں نے یہ بات بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ( بی آر آئی ) کے کووڈ 19 پر اثرات ،حقیقی تبدیلی اور آگے بڑھنے کا راستہ کے اعنوان سے انٹرنیشنل فورم آن  نیو انکلوسیو ایشیا 2020  میں خطاب کرتے ہوئے کہی اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو(بی آرآئی) کے اس وبا کے خلاف متحرک کردار کو بھی سراہا۔ ایچ آئی(ایم) ،(ر)، سنٹر فار گلوبل اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز (سی جی ایس ایس) کے صدر میجر جنرل سید خالد عامر جعفری نے زور دے کر کہا کہ بی آر آئی 2013 میں صدر شی جن پنگ نے شروع کیا ،  بی آر آئی نے شریک ممالک کی پائیدار ترقی کے لیے متعدد مواقع پیش کیے اور چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد فراہم کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوڈ 19 کی وجہ سے عالمی سطح پر سپلائی چین متاثر ہوا ، مالیاتی اور کاروباری نظام سست ہو ئے اور بی آر آئی فریم ورک کے تحت منصوبوں کو بھی متاثر کیا۔ چین کوویڈ۔19 کے منفی اثرات پر قابو پانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے ، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ عالمی مسائل کے عالمی حل تلاش کرنے کے لئے پر امید ہے۔ کے پی بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے سی ای او حسن داود بٹ نے کہا کہ بی آر آئی اس مشکل وقت پر خاص طور پر ایشیا کے لئے امید کی کرن ہے کیونکہ یہ ایشیا اور دنیا کے روشن مستقبل کا بھی ضامن ہے۔ انہوں نے پاکستان جیسے کم ترقی یافتہ ممالک کی حمایت کے لئے ہیلتھ فنڈ کے قیام کی تجویز پیش کی اور بی آر آئی ممالک کو درپیش کسی بھی وبائی بیماری یا بحران کا سامنا کرنے کے لئے دواسازی اور مالیاتی شعبے کے طریقہ کار کی ترقی کی تاکید کی۔ حسن نے کہا کہ اگلے بی آر آئی فورم میں وبائی مرض پر قابو پانا ہماری توجہ کا مرکز ہونا چاہیے ، بی آر آئی ممالک سیاحت کو فروغ دینے پر بھی غور کرسکتے ہیں جو مائیکرو معاشی نمو کو فروغ دیتی ہے۔ ڈائریکٹر ایریا اسٹڈی سنٹر ، یونیورسٹی آف پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد خان نے کہا کہ یہ وبا کئی چیلنجز کے ساتھ ساتھ مواقع بھی لائی ہے۔ انسانی سرمائے کے وسائل سے مالا مال ایشاء بی آر آئی سے منسلک ہے جو کہ وبائی دور میں بھی  عالمی سطح پر ایک نمایاں کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔  بی آر آئی نئے بین الاقوامی آرڈر کے ضوابط طے کرنے کا اہتمام کر ے گا ،  اس طرح تمام دینا اور  خاص طور پر  خطے  میں  تمام  شراکت  داروں کیلئے  مفید ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن