میڈیا پر غیر اخلاقی مواد،جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا وزیراعظم کو خط

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)ملک میں ابلاغ و نشریات کے اداروں بالخصوص الیکٹرانک میڈیا چینلز اور سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی اور فحش مواد کا طوفان برپا ہے - بچے بچے کے ہاتھ میں موبائل فون اور کیمرہ موجود ہے جدید ٹیکنالوجی نے اپنی افادیت کے ساتھ ساتھ معاشرے کی اخلاقی زوال پزیری کاایک بڑا راستہ بھی کھول دیا ہے جس کی نگرانی اور اس پر بند باندھنے کی ضرورت ہے . ہر محب وطن اور احساس زیاں رکھنے والے پاکستانی کی طرح حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے ذمہ داران ملک میں اخلاق و روایات کی تیزی سے زوال پذیر صورتحال پر رنجیدہ اور فکرمند ہیں ۔اس حوالے سے میڈیا سیل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان اور چئیرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کے نام علیحدہ خطوط ارسال کئے گئے ہیں جن میں پی ٹی وی ٗ نجی چیبلز ٗ موبائل فون اور انٹرنیٹ  پر اخلاق سوز مواد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تشہیر کی روک تھام پر  مبنی تفصیلی تجاویز دی گئی ہیں اور امید کی گئی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور چئیرمین پی ٹی وی ان تجاویز پر مثبت ردعمل کا اظہار کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن