ساؤتھ پنجاب انٹرڈویژن انڈر16 ٹورنامنٹ24 دسمبر سے شروع ہوگا

Dec 20, 2020

بہاولپور(خبرنگار)ڈویژنل سپورٹس آفیسرمقصودالحسن جاوید کی طرف سے ساؤتھ پنجاب انٹرڈویژن انڈر 16 کھلاڑیوں کاٹورنامنٹ24 سے26 دسمبرتک ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپورمیں ہوگاجس میں بہاولپور ملتان اورڈیرہ غازیخان ڈویژن کی ٹیمیں حصہ لیں گی بہاولپورکی ٹیم کی سلیکشن کیلئے پی سی بی کے نمائندوں کی موجودگی میں ٹرائلز7 منعقدہوئے تھے۔منتخب کھلاڑیوں کاکیمپ ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپورمیں شروع ہوگیاہے کیمپ کاباقاعدہ افتتاح ڈویژنل سپورٹس آفیسرمقصودالحسن جاوید نے کیا۔

مزیدخبریں