نیٹو کے بگرام بیس پر 5 راکٹ فائر‘ نقصان کی اطلاع نہیں

Dec 20, 2020

کابل(شنہو) کابل کے شمال میں واقع صوبہ پروان کے ضلع بگرام میں فوجی بسیں عکسریت پسندوں کی جانب سے فائر کیے جانیوالے راکٹ امریکہ، نیٹو کے ایک اہم اڈے پر گرے ہیں، جس میں فوری طور پر ہلاکتوں یا نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ صوبائی حکومت کی ترجمان وحید شاہکار نے ایک تحریری پیغام میں بتایا قلندر خیل میں کھڑے ایک متروک ٹرک سے بگرام ایئر فیلڈ پر 5 راکٹ فائر کیے گئے۔ 7 راکٹ فائر نہ ہو سکے اور انہیں افغان سکیورٹی فورسز کی جانب سے ناکارہ بنا دیا گیا۔ ابھی تک کسی گروہ کے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مزیدخبریں