لاہور ( سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (قائداعظمؒ) پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری اورسینیٹر کامل علی آغانے کہا ہے کہ ملک وقوم کے روشن مستقبل کیلئے دوررس فیصلے میدانوں نہیں ایوانوں میں ہوتے ہیں۔تصادم کی سیاست ریاست کوعدم استحکام کے سواکچھ نہیں دے سکتی،اپوزیشن الجھاؤ کی بجائے سلجھاؤ کاراستہ تلاش کرے۔چوہدری برادران سے بہترکوئی دوسراجمہوری قوتوں کے درمیان پل کاکردار ادانہیں کرسکتا۔ چوہدری برادران کے ہاتھوں میں پاکستانیت کا پرچم ہے،وہ پاکستانیوں کومتحدکرنے کیلئے مستعدہیں۔