ڈپٹی کمشنر لاہور کاسہولت بازار غالب مارکیٹ کا دورہ ‘انتظامات کا جائزہ لیا

Dec 20, 2020

لاہور (نیوز رپورٹر)ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے سہولت بازار غالب مارکیٹ کا دورہ کیا۔ ڈی سی لاہور نے اپنے دورہ کے دوران سہولت بازار میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔سرکاری نرخوں پر عملدرآمد اور ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ ایک سبزی فروش کو ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے پر 20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے مارکیٹ کمیٹی کے سب انسپکٹر عمر رانا کو معطل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے۔

مزیدخبریں