لاہور (پ ر ) ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے جوہر ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایل ڈی اے کا آپریشن ملتوی کر دیا گیا۔ایل ڈی اے کا عملہ آپریشن کے لئے پہنچا تو بااثر افراد نے مقامی لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا۔ ایل ڈی اے کی طرف سے شہریوں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے آپریشن عارضی طور پر ملتوی کیا گیا ہے۔ غیر قانونی تعمیرات مقامی بااثر سیاسی شخصیات کی طرف سے بنائی گئی تھیں۔ ان افراد کی طرف سے سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ بھی کیا گیا تھا۔